دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی نائب صدر بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی اختلافات کرنے لگے، جے ڈی وینس نے مہنگائی اور عوامی مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے ایران جنگ ری پبلکنز کی انتخابی شکست کی وجہ بنی، امریکی عوام اسرائیل کے بجائے امریکی مفادات کو ترجیح دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز کی انتخابی مہم میں معاشی مسائل پر مؤثر انداز میں بات نہیں کی گئی، آئندہ دنوں میں شکست کی وجوہات پر پارٹی میں اختلافات سامنے آئیں گے۔
امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ سے سیاسی فاصلہ بڑھانے کا تاثر دیدیا ہے۔