پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم

پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم

ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ایران جنگ کو بہادرانہ اور تاریخی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا اس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کانگریس میں مواخذے کی کوششیں سیاسی انتقام پرمبنی ہیں، ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وزیر دفاع اور پینٹاگون کی کارکردگی کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے آئندہ ہفتے ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع کی حمایت کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا اور عہدے سے ہٹانے کے امکان سے متعلق سوالات کو مسترد کیا۔

ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے باعث ہیگستھ کی وزارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔