ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی

ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی

تہرا ن میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں انتشار کی صورتحال ہے اور یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن میں مذاکرات کے لیے کس سے بات کی جائے۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی اعتراف کر چکے ہیں، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی عہدے سے رخصتی قریب ہے، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔

سربراہ ایرانی قومی اسلامتی کونس نے  امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوڈ کاسٹر بن گئے ہیں۔