دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں شدید بارشوں کے باعث 70 ہزار خیمے زیر آب آگئے جس سے 3 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد متاثر ہوئے، حماس نے خیموں کے زیر آب آنے کو اسرائیلی محاصرے کا نتیجہ قرار دے دیا۔
حماس کے مطابق شدید بارشوں نے غزہ کے محاصرے کی سنگینی بے نقاب کردی ہے، اسرائیل اور امن کونسل غزہ میں بے گھر افراد کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں، انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔
حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر خاندانوں کو خیموں کے بجائے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں، اسرائیل ہنگامی پناہ گاہوں، گرمائش کے آلات اور مرمتی سامان کی فراہمی روک رہا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 3 لاکھ خیموں کی فوری ضرورت ہے، ثالث اور ضامن ممالک غزہ میں امدادی سامان کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں۔