امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور

امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور دیا، مارکو روبیو، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی ٹیلیفونک گفتگو میں شریک ہوئے۔

ایگزیوس کے مطابق انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت کوئی بھی بنائے، ٹرمپ غزہ منصوبہ آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، گفتگو کے دوران ایران میں جاری جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے ایک روز بعد ٹونی بلیئر نے اسرائیل کا دورہ کیا، ٹونی بلیئر نے نیتن یاہو اور ان کے حریف آئزن کوٹ سے ملاقات کی، ٹونی بلیئر نے اسرائیلی رہنماؤں پر زور دیا غزہ امن منصوبے کو موقع دیں، امریکی عہدیدار کے مطابق آگے بڑھنے کیلئے مکمل اسرائیلی تعاون ضروری ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی الیکشن کے باعث غزہ امن منصوبہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے، ٹرمپ انتظامیہ نہیں چاہتی تھی اسرائیلی الیکشن میں امن منصوبے سے تنازع بنے۔

نیتن یاہو نے اندرونی سیاسی وجوہات کی بنا پر منصوبے پر عملدر آمد سے گریز کیا، غزہ امن منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا، اسرائیلی فوج کا انخلا شامل ہے۔