دنیا
خلاصہ
- بغداد: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے تحت عراق سے ایران کے ساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے الجزیرہ کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے عراق سے ایران کے ساتھ موجود تمام سرحدی راستے بند کرنے اور صرف دو گزر گاہیں کھلی رکھنے کی درخواست کی ہے جن میں سے ایک کردستان کے علاقے میں واقع ہے۔
فواد حسین نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان متعدد سرکاری اور غیر سرکاری سرحدی راستے موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر بند کرنا مشکل ہوگا اور اس سے عراقی معیشت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب بھی سرحدی گزر گاہیں بند کرنے پر زور دے رہا ہے تاہم اس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔