قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

قطری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے جارحانہ اقدام ہیں، اس بات پر زور دیا گیا کہ قطر شہریوں اور شہری اہداف پر ہونے والے کسی بھی حملے کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور ان غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے حوثیوں کے دو میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور کچھ دیر بعد سعودی وزارت توانائی نے بتایا کہ گرنے والے ملبے کے باعث ریاض میں آرامکو آئل کمپنی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔