مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ نومبر کے وسط میں مشرق وسطیٰ پہنچے گا، جو خطے میں یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی جگہ تعینات ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ 6 نومبر کو سنگاپور پہنچا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی میرینز کی 13ویں ایکسپیڈیشنری یونٹ بھی رواں ماہ کے آخر میں مشرق وسطیٰ پہنچے گی، جس کے تحت 2 ہزار 200 سے زائد امریکی میرینز اور بحری اہلکار خطے میں تعینات کیے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی میرینز سمندری آپریشنز، چھاپوں اور جہازوں کی تلاشی لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔