امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار

امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ سفارتی حل ممکن ہوا تو اس راستے کو ضرور آزمایا جائے گا، ایران کے مطالبات ناقابل قبول ہیں، ایران کے بعض مطالبات غیر معقول اور حقیقت سے دور ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو تباہ کن ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف کارروائی سیاسی فائدے کیلئے نہیں کی۔