امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران سے معاہدے کے قریب ہیں، آئندہ ہفتے چین میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایران کے معاملے پر بات چیت کر سکتا ہوں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملاقاتیں اگلے ہفتے چین میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کیلئے قطر نے سفارتی کوششیں تیز کردیں، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ بھی قطر کے ساتھ سفارتی کوششوں میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آج قطری وزیراعظم عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کریں گے، ایران کے ساتھ نئی جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی پر بات چیت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی الگ ملاقات متوقع ہے، وینس گزشتہ 2 ہفتوں سے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں۔