ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی

ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد حاباس سٹیل پلانٹ کے کارکن تھے جو ملک کے بڑے سٹیل پیدا کرنے والے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں فیکٹری کے اندر آگ اور فضا میں بلند ہوتے دھویں کے گہرے بادل دکھائی دیئے۔

ازمیر کے گورنر سلیمان البان کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب متبادل بوائلر لے جانے والی کرین گر گئی جس کے نتیجے میں سامان نیچے موجود بھٹی میں جا گرا۔

کمپنی نے بیان میں کہا حادثہ پلانٹ کی الیکٹرک آرک فرنس پر معمول کی دیکھ بھال کے کام کے دوران پیش آیا، خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔