ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق

ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق

ترک وزارت دفاع کے مطابق ایس 70 ہیلی کاپٹر صوبائی دارالحکومت ملاتیا کے نواحی علاقے سمان کوئے میں نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترک میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ملبے میں آگ لگ گئی، جو قریبی مکان تک پھیل گئی، تاہم زمین پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کے مقام پر پولیس، فائر بریگیڈ اور طبی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے مرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔