فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفاورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مؤقف یہ ہے کہ حوثیوں پر دباؤ بڑھایا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے حملوں اور نا قابلِ قبول اشتعال انگیز اقدامات، خاص طور پر سعودی عرب کی سر زمین کے خلاف لیکن صرف وہاں ہی نہیں ہر جگہ پر بند کریں۔

یہ بیان فرانس کی جانب سے حوثیوں کو یورپی یونین کی شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی ممکنہ حمایت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا گیا۔