دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا۔
ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ بحری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے تیسرے ٹینکر میں مشرقی آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ایرانی فوج کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور زور دیا کہ اس آبی گزرگاہ سے محفوظ آمد و رفت کے لئے ایران کی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ، مخصوص محفوظ راستوں سے آمدورفت اور نیویگیشن سسٹمز کو کھلا رکھنا لازمی ہے۔