دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا۔
سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، انٹیلی جنس معلومات میں ممکنہ اہداف اور مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا واشنگٹن پر کسی بھی ممکنہ حملے کی اطلاعات کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے، امریکی سرزمین کو کوئی خطرہ یا حملہ ہوا تو ایران کو تاریخی اور ناقابل تلافی قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ایسی سزا ملے گی جو اس سے پہلے کسی ملک نے نہیں بھگتی۔