نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک

نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک

نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع بایلسا ریاست میں ڈوب گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔

پولیس کے ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ مزید 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔

حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے۔