یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن

یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن

اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں جے کلیٹن کا کہنا تھا گزشتہ ہفتے چین میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر دنیا کی تین بڑی ایٹمی طاقتوں امریکا، روس اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیوٹن کو دوست کہنا بالکل مناسب تھا تاہم یوکرین کے معاملے پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔

جے کلیٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پیوٹن کو دوست قرار دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے شخص کو دشمن کے بجائے دوست بنانا بہتر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اس بیان پر یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے سخت ردعمل دیا اور پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پیوٹن نہ ہمارے دوست ہیں اور نہ کبھی ہوں گے۔