انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

آگ نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث متعدد کارکن اندر پھنس گئے اور ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق، انڈونیشیا کے صوبہ بنتن میں کینڈی بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد 24 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، ریسکیو حکام اب بھی تباہ شدہ عمارت میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔

آگ کے باعث فیکٹری کی تین منزلہ عمارت بری طرح تباہ ہوگئی اور کئی حصوں کی چھت گر گئی، عمارت کے غیر مستحکم ڈھانچے، ملبے اور باقی رہ جانے والے گرم مقامات کے باعث امدادی کارروائیاں خطرناک ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ واقعہ کے وقت فیکٹری میں تقریباً 300 ملازمین کام کر رہے تھے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 29 افراد تاحال لاپتہ ہیں، شدید جھلسنے کے باعث لاشوں کی شناخت ممکن نہیں۔