دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں امریکی ڈرون کو سراغ لگایا گیا، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ایرانی فوج کے مطابق ایرانی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں، کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کی جانب سے تاحال ایرانی فوج کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔