کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک

کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کویت میں ڈرون حملوں کے دوران ڈرون طیاروں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں دو اطالوی شہری، ایک کویتی شہری اور ایک پاکستانی شہری شامل تھے۔ بعد ازاں زخمی ہونے والے دونوں اطالوی شہری دم توڑ گئے۔

اس سے قبل کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈرون طیارے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے انہیں روکنے کی کارروائی کی۔ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔