سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے580 ارب ڈوب گئے

Last Updated On 10 July,2018 02:11 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مزید 600 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ سات دن میں شیئرز کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کے 580 ارب روپے ڈوب گئے۔

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کارجحان دیکھنےمیں آ رہا ہے۔ ملک میں سیاسی ہلچل کےباعث سرمایہ کاربھی پریشان ہیں۔ ہنڈرڈ انڈیکس سال کی کم ترین سطح پرآگیا۔ 600 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38ہزار 700 پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 38 ہزار700 کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

7 ٹریڈنگ سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 3200 سے زائد پوائنٹس کمی ہوچکی ہے۔7 ٹریڈنگ سیشن میں شئیرز کی قیمتیں کم ہونے سے580 ارب روپے مارکیٹ کپٹیلائیزیشن گھٹ گئی۔7 ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 39 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

 

Advertisement