سمٹ بنک کیخلاف کوئی عدالتی حکم جاری نہیں ہوا، افواہیں بے بنیاد ہیں: ترجمان سٹیٹ بنک

Last Updated On 10 July,2018 03:21 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمٹ بینک کے روزمرہ معمولات سے متعلق عدالت کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا ہے۔ بینک کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی باتیں افواہیں ہیں، جو بے بنیاد ہیں۔

ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سمٹ بینک سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بینک کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا بینک کے معاملات اور اکاؤنٹ ہولڈرز کی رقم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سمٹ بینک کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمٹ بینک سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، عوام اس پر دھیان نہ دیں، سٹیٹ بینک کھاتیداروں کا تحفظ کرے گا۔
 

Advertisement