دبئی ٹیسٹ :ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 11 October,2018 03:05 pm

دبئی (دنیا نیوز ) دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو کامیابی کیلئے 462 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 49 ، شان مارش 0 ، مچل مارش 0 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو محمد عباس نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

ٹریوس پیڈ 72 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ لیبس چینج 13 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور پاکستانی بائولرز کا جم کر سامنا کیا۔

انہوں نے وکٹ کے چاروں جانب کھل کر سٹروکس کھیلے اور بیٹنگ پچ کا بھرپور انداز میں فائدہ اٹھایا ۔پاکستانی بائولرز کی جانب سے آسٹریلوی بلے بازوں کو آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن دوسری جانب سے بھی بھرپور مزاحمت کی گئی۔


 

Advertisement