ویرات کوہلی عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ، ویڈیو وائرل

Last Updated On 06 December,2018 06:15 pm

ایڈیلیڈ ( آن لائن ) ویرات کوہلی کو پیٹ کمنس نے اپنے پہلے ہی اوورمیں 3 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ میں جمعرات سے شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ نے ویرات کوہلی کا ناقابل یقین کیچ کے کر سب کو حیران کر دیا، ان کے کیچ کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچ گئی۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی قائد ویرات کوہلی کو امید تھی کہ ان کی ٹیم ایڈیلیڈ کے گراﺅنڈ میں رنز کا انبار لگا دیگی تاہم نتیجہ ان کی امید کے مطابق نہ نکل سکا۔

بھارتی اننگز کے دوسرے ہی اوور سے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، کے ایل راہل کے آﺅٹ ہونے کے فورا بعد مرلی وجے کو مچل اسٹارک نے 11 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی، اس صورتحال میں کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے تو وہ بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے اور 3 رنز بنا کر پیٹ کمنس کا شکار بنے۔

بھارت کی جانب سے تیجشور پجارا کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پایا، پجارا نے 123 رنز بنائے، میچ میں آسٹریلوی بولرز نے مسلسل آف اسٹمپ کے باہر بھارتی کھلاڑیوں کو بال کرائے اور تواتر کے ساتھ وکٹ لینے میں کامیابی حاصل کی۔

 

ویرات کوہلی کو پیٹ کمنس نے اپنے پہلے ہی اوورمیں 3 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی ، ان کا ایک ہاتھ سے فل ڈائیو لگا کر ناقابل یقین کیچ عثمان خواجہ نے لیا، جسے دیکھ کر کوہلی سمیت دیگر تمام کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے، خواجہ کے اس کیچ کی سوشل میڈیا پرخوب واہ واہ ہو گئی۔


 

Advertisement