پی ایس ایل فور، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مد مقابل ہوں گے

Last Updated On 15 March,2019 04:00 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا آج فیصلہ ہونے والا ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور آج پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹد شام 7 بجے میدان میں اتریں گے۔ جو ٹیم فاتح ہو گی وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے 7 میچ اپنے نام کئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں فاتح رہی۔
 

Advertisement