لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں تھانیدار کی مبینہ خودکشی

Last Updated On 19 July,2018 07:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تھانہ باغبانپورہ انوسٹی گیشن ونگ کے ایک تھانیدار نے مبینہ خودکشی کر لی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی اے ایس آئی امتیاز تاج نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ امتیاز تاج اپنے گھر میں موجود تھا جب اس نے مبینہ خودکشی کی، جس کے بعد اہلخانہ نے اسے فوری طور پر شالیمار ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

متوفی امتیاز 2009 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا اور وہ باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کچھ عرصہ سے ڈپریشن کا شکار تھا اور ادویات کا بھی استعمال کر رہا تھا۔ امتیاز نے افسران کے نارواں سلوک کی وجہ سے خودکشی کی۔ تاہم اس کی لاش تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement