لاہور: تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی کو کچل دیا

Last Updated On 17 July,2018 08:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی کو کچل ڈالا، حادثے میں 22 سالہ عروج اور 2 سالہ وفا زہرہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ شاہدرہ پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ عروج اپنے بھائی زاہد اور 2 سالہ بیٹی وفا زہرہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا، حادثے کے نتیجے میں عروج اور وفا زہرہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زاہد شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ نے مشتعل ہو کر ٹرک کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی زاہد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ٹرک کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement