پنجاب میں فصلوں کی انشورنس سکیم کا آغاز کر دیا گیا

Last Updated On 16 July,2018 05:35 pm

راولپنڈی:‌ (روزنامہ دنیا) پنجاب میں فصلوں کی انشورنس سکیم کا آغاز، پہلے مرحلے میں خریف 2018 سے کپاس اور دھان کی فصلوں کا بیمہ کیا جارہا ہے۔

نگران وزیر زراعت، خوراک، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب ملک میں فوڈ سکیورٹی اور غربت کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، زراعت کو ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ کپاس کے کاشتکاروں کو 14 کروڑ 74 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سپرے مشینری پر سبسڈی فراہم کی گئی۔ امسال 54 تحصیلوں میں 50 ایکڑ فی تحصیل پی بی روپس کے نمائشی پلاٹ مفت لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے فصلوں کی انشورنس سکیم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں خریف 2018 سے کپاس اور دھان کی فصلوں کا بیمہ کیا جارہا ہے۔ 

Advertisement