لاہور: باٹا پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق

Last Updated On 09 November,2019 04:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث پانچ ہلاک ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے باعث پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق باٹا پور میں فائرنگ دو گروپوں کے درمیان ہوئی، امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان فائرنگ کی وجہ امجد گروپ کی طرف سے چندروزقبل ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کرنا تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں امجد، عمران، اعجاز اور ظفر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement