بہترین ڈراموں نے عوام کو تھیٹر آنے پر مجبور کیا :سلیم آفریدی

Last Updated On 24 September,2018 02:01 pm

کراچی ( روزنامہ دنیا )اداکار و رائٹر سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ تھیٹر موجودہ دور میں مشکل ترین کام ثابت ہو رہا ہے ، شہر میں پرامن سرگرمیوں کو وسعت دینے میں ہم فنکار اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اچھے ڈراموں کی وجہ سے عوام نے تھیٹر کا رخ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا اس بار کراچی کے ڈراموں میں لاہور کے فنکاروں آصف خان و دیگر کا حصہ لینا ڈرامہ انڈسٹری کے لئے خوش آئند ثابت ہوا، اس سے کراچی میں ڈرامہ انڈسٹری نے ایک بار پھر جنم لینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر کے فنکار کراچی آکر پرفارم کریں اور اس شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کریں جبکہ کراچی کے فنکاروں کو بھی ملک کے دیگر شہروں میں مواقع دئیے جائیں تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے ۔
 

Advertisement