روحی بانو پُراسرار گمشدگی کے بعد دوبارہ مل گئیں

Last Updated On 09 November,2018 02:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو نے اپنی گمشدگی کی تردید کر دی، انہوں نے کہا کہ لاپتہ نہیں ہوئی، مرضی سے بھائی کے گھر منتقل ہو گئی ہوں۔

روحی بانو نے دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ لاپتہ نہیں ہوئی، مرضی سے بھائی کے گھر رہ رہی ہوں، روحی بانو کی ہمشیرہ نے بھی گمشدگی کی تردید کر دی۔ ذہنی امراض میں مبتلا ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں تھیں، روحی بانو فاؤنٹین ہاؤس میں تھیں اور نہ ہی اپنے گھرمیں، ان کی بہن اور گھر والے بھی ان کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر تھے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو ازدواجی زندگی کی بے سکونی اوراکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھیں، زندگی کی تمام رعنائیاں ایک ایک کرکے روٹھنے کے بعد فاونٹین ہاؤس ان کا مسکن بن گیا تھا۔
 

Advertisement