شاہ رخ کی درخواست، رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

Last Updated On 09 November,2018 12:24 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ خان کی درخواست پر اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی۔ کنگ خان نے سوشل میڈیا پر رتیش کا شکریہ ادا کیا.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتیش کی نئی فلم مولی اور شاہ رخ کی فلم زیرو 21 دسمبر کو ریلیز ہو رہی تھیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رتیش سے اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی۔ رتیش بالی وڈ کنگ کی بات نظر انداز نہ کر سکے جس پر دونوں کی باہمی رضامندی سے مولی کی تاریخ بدل دی گئی۔ بعد ازاں شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر رتیش کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

Advertisement