جھانوی کپور اور سارا خان نے رقابت کی خبروں کو مسترد کر دیا

Last Updated On 08 January,2019 05:31 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا)چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان کے درمیان رقابت کی خبریں سامنے آنے کے بعد دونوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑی اور ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے اپنے اختلافات، دوستی، دشمنی اور کیریئر سے متعلق کھل کر بات کی۔

سارہ نے جھانوی کپور سے اپنی رقابت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے جلتی ہیں۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے جلن رکھنے کے بجائے ایک دوسرے کے کام سے متاثر ہوتی ہیں اور ایک جیسا بننے کی کوشش کرتی ہیں۔اسی پروگرام میں جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی چیز متاثر کرتی ہے تو وہ اچھائی ہی ہے ۔سری دیوی کی بیٹی نے بھی دونوں کے درمیان رقابت اور دشمنی کی خبروں کو مسترد کیا 

Advertisement