گولڈن گلوب ایوارڈز ، لیڈی گاگا کیلئے بہترین گانے کا ایوارڈ

Last Updated On 08 January,2019 09:40 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی فلم ‘‘اے سٹار از بورن’’اور برطانوی راک بینڈ ‘‘کوئن’’ پر بنی فلم ‘‘بوہیمیاں ریپسوڈے ’’نے 76ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں میدان مار لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ٹی وی و فلم کی 76ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب گزشتہ روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز میں منعقد ہوئی جس میں برطانوی راک بینڈ ‘‘کوئین’’ پر بنی فلم‘‘بوہیمیاں ریپسوڈے ’’نے بہترین پکچر ڈرامہ فلم اور اداکارجبکہ لیڈی گاگا نے فلم ‘‘اے سٹار از بورن’’کے اوریجنل سانگ ‘‘شیلو’’ کے لئے بہترین گانے کا ایوارڈ جیت لیا ۔ علاوہ ازیں رواں سال کے گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم‘‘ گرین بک’’ کو3 انعامات ملے ۔ واضح رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں کامیاب ہونے والی فلمیں آسکر کیلئے فیورٹ قرار دی جاتی ہیں۔ 

Advertisement