'دل' کے سیکوئل کی تیاری، 'دل اگین' کا جاندار سکرپٹ مکمل

Last Updated On 13 February,2019 10:55 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی مشہور زمانہ فلم ’’دل‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’دل‘‘ میں عامر خان اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا، یہ فلم دونوں کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے اُن کے کیریئر کو بلندی بخشی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار اندرا کمار کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلم ’’دل‘‘ کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم اب فلم کا سکرپٹ جاندار کہانی کیساتھ مکمل کر لیا گیا ہے اور فلم کا نام ’’دل اگین‘‘ رکھا گیا ہے۔
 

Advertisement