خوش قسمت ہوں آخری لمحات والدہ کیساتھ گزارے: صنم سعید

Last Updated On 10 May,2019 01:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اپنی والدہ کے آخری لمحات میں ان کے ساتھ وقت گزار سکی۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ کے انتقال کو دو سال مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ پر لکھا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ اپنی والدہ کیلئے اس طرح کچھ شیئر کرونگی۔ میرے لیے سب سے مشکل کام ہے کہ میں انہیں یاد نہ کروں یا ان کی بات نہ کروں۔ ان کی ہنسی، طاقت، صاف دل اور انہوں نے ہمیشہ مجھے جینا سکھایا اور ہر موقع پر میرے حوصلہ بھی بڑھایا اور بتایا کہ لوگوں کی عزت کیسے کی جاتی ہے جس پر میں آج اپنی والدہ کی شکر گزار ہوں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری والدہ نے بتایا کہ اپنے اندر کے بچے سے تعلق ہمیشہ رکھنا چاہیے اور اپنے ساتھ ایماندار رہنا چاہیے۔ جب لوگ مجھ سے ملاقات کرتے اور میری والدہ کی بات کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے بےحد خوشی ہوتی ہے۔ آج میری پیاری والدہ کو انتقال کیے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی میرے دل میں موجود ہیں۔
 

Advertisement