شوہر نے بیماری کو شکست دی، نک جونس کی گرویدہ ہوں: پریانکا چوپڑا

Last Updated On 09 October,2019 05:44 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر نک جونس کی گرویدہ ہوں، ان سے سیکھ رہی ہوں کہ کس طرح سے مصروف ترین زندگی کے باوجود انہوں نے اپنی بیماری کو شکست دی۔

امریکی شو ’دی ویو‘ میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو نیند سے بیدار ہو کر اکثر شوہر نک جونس کو چیک کیا کرتی تھی کہ ٹھیک سے سو رہے ہیں یا نہیں کیونکہ نک 13 سال کے تھے تو شوگر کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، نک نے دلیری سے بیماری کا مقابلہ کیا اور اسے مات دی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی گرویدہ ہوں کہ اتی چھوٹی عمر میں بیماری کے تشخص کے باوجود انہوں نے بیماری کو شکست دی اور خود کو سنبھالا۔

پریانکا چوپڑہ نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ شوہر کی بیماری سے متعلق مکمل عادات جاننے میں تھوڑا وقت لگا، نک کمال کی حس رکھتے ہیں ان کے خون میں قدرتی انسولین کی افزائش نہیں ہو رہی تھی وہ جانتے تھے کہ مجھے کب اور کون سی دوا لینی ہے، نک اس بیماری سے متعلق بہت محتاط رہتے تھے اور پہلے ہی سے اپنا شوگر لیول درست رکھنے کے لیے ادویات استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی گلوکار نک جونس نے پچھلے دنوں اپنی شوگر کی بیماری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس حد تک شوگر تھی کہ وہ تقریباً کوما میں چلے گئے تھے۔

ایک انٹرویو میں گلوگار نک جونس کا کہنا تھا کہ 13 سال کی عمر میں معلوم ہوا کہ شوگر (ذیابیطس ٹائپ 1) کے مرض میں مبتلا ہوں، اگر وہ ایک دن اور ہسپتال نہ جاتے تو شاید آج اِس دنیا میں نہ ہوتے۔وہ اپنے والدین سے مسلسل پوچھتے رہتے تھے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے؟ کیونکہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی اس بیماری سے بچ جائیں گے۔
 

Advertisement