فیس بک دوستی پیار میں بدل گئی، انڈونیشین لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

Last Updated On 08 October,2019 08:28 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی، انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نوجوان سے نکاح کر لیا۔

دنیا نیوزضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔

نوبیاہتا جوڑے کو مقامی پولیس ہراساں کرنے لگی، مقامی پولیس کی جانب سے ہراسگی پر ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں رٹ پیٹشن فائل کر دی گئی، مقامی عدالت کی جانب سے کل بروز بدھ مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔
 

Advertisement