آئی ایم ایف جانے کی تیاری میں اتنی مہنگائی، آگے کیا ہوگا: فاروق ستار

Last Updated On 17 October,2018 03:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جانے کی تیاری میں اتنی مہنگائی، آگے کیا ہوگا، پہلے دو بڑی جماعتوں نے مایوس کیا، اب تیسری جماعت بھی قوم کا امتحان لے رہی ہے۔

ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ پہلے دعوی نہیں، ہوم ورک کریں ورنہ منہ کی کھانی پڑے گی، آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، پوری قوم کو مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا، گیس بجلی سب مہنگا، ڈالر بھی نہیں سنبھل رہا۔

متحدہ رہنما لاووڈ اسپیکر کیس کی سماعت کیلئے سٹی کورٹ پیش ہوئے، کیس کے نئے تفتیشی افسر نے مہلت مانگ لی، عدالت نے پولیس کو 10 دن کا وقت دے دیا۔
 

Advertisement