ایم کیو ایم کا ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 09 November,2018 09:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے ہی سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت ختم کر دی ہے، یہ فیصلہ بہادر آباد مرکز میں رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ارکان میڈیا سے گفتگو کئے بغیر نکل گئے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے ہی سینئر ترین رہنما اور بانی قائدین میں شامل ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت کو معطل کر دیا ہے۔ فیصلے میں سختی سے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جائے۔

ادھر رابطہ کمیٹی کی جانب سے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد فاروق ستار نے اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے، وہ کچھ دیر بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

 

 

Advertisement