الیکشن کمیشن کے 2 ارکان ڈھائی سالہ مدت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے

Last Updated On 26 January,2019 03:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور بلوچستان اڑھائی سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے، رکن پنجاب اور خیبرپختونخواہ اپنی مدت 5 سالہ مدت پوری کرینگے۔

پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جنوری میں قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ رکن سندھ عبدالغفار سومرو اور رکن بلوچستان شکیل بلوچ کا نام قرعہ میں نکلا جو آج ریٹائر ہو گئے، نئے ارکان کے تقرر کیلئے الیکشن کمیشن نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ 45 روز میں تقرری کا عمل مکمل کیا جائے۔

نئے ارکان 5 سال کیلئے مقرر ہونگے، ہر اڑھائی سال بعد ارکان کی ریٹائرمنٹ کا مقصد کم از کم 2 ارکان کی موجودگی کیساتھ الیکشن کمیشن کو فعال رکھنا ہے۔
 

Advertisement