کراچی: حلقہ پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری

Last Updated On 27 January,2019 06:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کی نشست ایم کیو ایم کے امیدوار محمد وجاہت کے انتقال کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔

کورنگی پی ایس 94 میں دو لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جس کے بعد پولیس، رینجرز اور فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کئے گئے۔

حلقے میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں متوقع ہے، کارکنوں کی گہم گہمی کے باوجود ووٹرز کی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس پی نے بھی انتخاب میں حصہ لیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر یہ نسشت جیت گئے تو لانڈھی اور کورنگی کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

نشست متحدہ قومی موومنٹ کے محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں 16 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل معرکہ ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف کے مابین متوقع ہے۔

 

Advertisement