پاکستانی پولیو ورکر کے پوری دنیا میں چرچے

Last Updated On 29 January,2019 09:52 am

سوات: (روزنامہ دنیا ) سوات، چترال و دیگر بالائی علاقوں میں پولیو ورکرز شدید برف باری میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور فرائض نبھانے کے عزم سے سخت موسم کو بھی شکست دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوات میں بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں پولیو ورکر انعام اللہ سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ بشیگرام میں منفی 13 درجے کی سردی اور 4 فٹ سے زائد برف میں خود کیلئے راستہ بنا کر ڈیوٹی نبھانے کیلئے منزل کی جانب رواں دواں ہے، ویڈیو دیکھنے والے اسے خوب سراہا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسیف سمیت کئی اہم شخصیات نے پسند کیا اور پولیو ور کر کو ہیرو قر ار دیا جبکہ دنیا نیوز پر خبر چلنے پر وزیر اعظم کے فوکل پرسن نے بھی اس کی خدمات کو سراہا اور انہوں نے پولیو ٹیم کو 30 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں لنچ پر بلالیا۔ چترال میں بھی پولیو ورکر اور انکی رہنمائی و سکیورٹی پر مقرر پولیس اہلکار سخت موسم میں اپنے فرائض ادا کرتے رہے۔