قانون میں سقم، ارکان کی معطلی کا معاملہ بے سود ہے: الیکشن کمیشن

Last Updated On 08 February,2019 08:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق قانون میں سقم کی وجہ سے ان کی رکنیت معطلی کا معاملہ بے سود قرار دے دیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانون میں ترمیم کی سفارشات پارلیمنٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی پی ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی انتخابی اصلاحات کمیٹی سفارشات تیار کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی سقم کے باعث چند گھنٹے میں رکنیت بحال کرنا پڑ جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت معطلی کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

 

Advertisement