پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی خواتین کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا اعلان

Last Updated On 09 February,2019 03:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی خواتین ارکان ہنجاب اسمبلی کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، خواتین ارکان کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کی سنی گئی۔ تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، خواتین ارکان کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی سیکرٹریوں کے تقرر میں پی ٹی آئی خواتین کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ 37 پارلیمانی سیکرٹریوں کے تقرر میں کسی ایک خاتون کو بھی پارلیمانی سیکرٹری نہیں بنایا گیا تھا، خواتین نے نظر انداز کرنے کے اس اقدام پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی تک آواز پہنچائی، 42 رکنی پنجاب کابینہ میں مشیران اور معاون خصوصی میں بھی صرف 2 خواتین کو نمائندگی دی گئی تھی۔
 

Advertisement