صدر مملکت کی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Last Updated On 11 February,2019 10:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے تین رکنی وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے تین رکنی وفد میں عامر خان، فیصل سبزواری اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔

ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مختلف امور اور تحریک انصاف کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان اور گورنر سندھ نے متحدہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں دو قائمہ کمیٹیوں میں چیئرمین شپ کا مطالبہ کر دیا۔ قائمہ کمیٹیوں میں متحدہ کی نمائندگی پر تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کے تحریک انصاف سے تحریری معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔ تحفظات دور ہونے پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے شرکت کی جائے گی۔
 

Advertisement