پی اے سی کا معاملہ، سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں ٹھن گئی

Last Updated On 12 March,2019 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں ٹھن گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجاً اسمبلی کے آئندہ دو اجلاسوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے۔ اسمبلی میں احتجاج کے بعد پہلی بار اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کے باہر پریس کانفرنس کی اور سندھ حکومت پر خوب تنقید کی۔ اپوزیشن نے احتجاجاً اسمبلی کے آئندہ دو اجلاس کے بائیکاٹ کا
اعلان بھی کر دیا۔

رکن ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پچاس دن سے اسمبلی اجلاس چل رہا ہے۔ ایک سیشن پر 45 سے پچاس لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ عوام کیلئے کیا کیا؟

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سولو فلائٹ پر یقین نہیں رکھتی۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مختلف طریقوں سے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
 

Advertisement