وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

Last Updated On 12 March,2019 05:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سندھ کے مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے۔ اپوزیشن سے پوچھتا ہوں کیا پنجاب اور بلوچستان میں پی اے سی بن گئی ہے؟

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مجھے اپوزشین کے احتجاج کی سمجھ نہیں آ رہی۔ پہلے قائمہ کمیٹیوں میں اکثریت، اب پی اے سی کا مطالبہ کر رہے ہیں، اپوزیشن کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ اپوزیشن کے پروپیگنڈے کے بغیر اسمبلی نے اپنی آج کی کارروائی پوری کی ہے۔ اپوزیشن کا مفاد کمیٹیاں نہیں بلکہ سندھ کے عوام ہونے چاہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری 6 سال پہلے یہی باتیں ق لیگ کے بارے میں کرتے تھے۔ انہوں نے جملوں کا حملہ سندھ حکومت پر کیا لیکن انہیں اپنی ہی پارٹی میں مقبولیت نہیں ملی، ہمیں ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 

Advertisement