وزیراعظم سے چودھری شجاعت کی ملاقات، کابینہ میں توسیع کے معاملات پر گفتگو

Last Updated On 12 March,2019 08:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور کابینہ میں توسیع کے معاملات زیر غور آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے چودھری سالک اور چودھری مونس الہیٰ میں سے کسی ایک کو وفاقی وزیر بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور وفاقی کابینہ کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اتحاد اور پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔ چوھدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے مدبرانہ اقدامات نے خطے میں امن کی راہ ہموار کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ق لیگ کو مرکز میں ایک وزارت دینے اور پنجاب حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری سالک یا پھر چودھری مونس الہیٰ میں سے کسی ایک کو وفاقی وزیر بنایا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement