پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کرپشن کیلئے گٹھ جوڑ بنایا: فواد چودھری

Last Updated On 13 March,2019 06:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کرپشن کیلئے گٹھ جوڑ بنایا، عمران خان کی نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کے نوجوان سیاسی وژن رکھتے ہیں،کے پی کے کے نوجوانوں نے پی ٹی آئی میں انقلاب کی بنیاد رکھی، پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے، جس نے تبدیلی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہے، عمران خان کی قیادت میں ہم نے فرسودہ نظام کو للکارا، پی ٹی آئی نے دو بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ختم کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کیخلاف دونوں بڑی پارٹیاں سر جوڑ کر کھڑی ہیں، عمران خان ہی ان کرپشن زدہ جماعتوں کو مات دے سکتے تھے، عمران خان جب سٹار تھے تو نواز شریف ان کے مداح تھے۔
 

Advertisement